وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔
اس نظام کے تحت شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکیں گے۔
Advertisement✉️موبائل فون صارفین / اور عوام الناس کو تشہیری /ٹیلی مارکیٹنگ پیغامات (ایس ایم ایس )سے تحفظ کے پیش نظر پی ٹی اے کی جانب سے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جا رہے ہیں:
👇 pic.twitter.com/2CdHaynevb— PTA (@PTAofficialpk) June 17, 2022
پی ٹی اے کے مطابق یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گے اور ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آوٹ کیلئے لنک موجود ہوگا۔
آپٹ آوٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائیگا جس کے بعد صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے۔
پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائیگی تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
اسکے علاوہ حکومت کی جانب سے شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
