سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچستان کے حقوق کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بی اے پی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات ہوئی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی بی اے پی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات
Advertisementبلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
بلوچستان کے حقوق کے کیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے : سابق صدر زرداری @AAliZardari pic.twitter.com/j3cxZ9MNHt
— PPP (@MediaCellPPP) June 11, 2022
ملاقات کے دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس ددوران سینٹ اور بلوچستان اسمبلی کے حوالے سے بھی دونوں رہنماؤں میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بھی تمام قومی اور صوبائی سیاسی معملات پر فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔
اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔
اس موقع پر انہون نے یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
