سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے الیکشن کمیشن اکتوبر کے آخر تک انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے تاہم انتخابات کرانے کا حتمی اعلان حکومت نے کرنا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کرانا ہے، غیر جانبدار الیکشن کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری انتہائی اہم ہے۔
عمر حمید خان نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں مختلف ادارے معاونت کرتے ہیں جبکہ آرٹیکل 219 کے مطابق حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ حکم کے مطابق ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اپنی قانونی اور آئینی طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شناختی کارڈ میں درج مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ درج ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ حلقے پنجاب کے 17 جولائی کو ہونے پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ان انتخابات میں پرانی انتخابی فہرستیں استعمال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2019 میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی مہم شروع کا آغاز کردیا ہے، 12 اگست 2022 تک حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی مکمل کر لے گا۔
سیکرٹری ای سی پی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں 12 ملین سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستوں کے مطابق پاکستان میں 12 کروڑ 11 لاکھ ووٹرز تھے تاہم گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران 1 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں الیکشن کمیشن نے 20 ہزار 159 ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ملک نے کہا کہ حکومت نے 50 یو سیز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا کہا تھا، عدالتی احکامات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
