Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز

Now Reading:

کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی ان کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ اب تک ٹیم کو جوائن نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ  بین اسٹوکس صحت مند ہو کر اگلے 24 گھنٹوں میں دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو مثبت نتیجہ آنے کا امکان  ہے جس کی وجہ سے  ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے لیے انتخاب میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس نے ابھی تک اپنا نائب کپتان مقرر نہیں کیا ہے، جو روٹ جنہوں نے پانچ سال کے کردار میں رہنے کے بعد اپریل میں کپتانی چھوڑی تھی ایک بار پھر واپس آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نمبر 6 پر اسٹوکس کے کردار نبھانے اور فرنٹ لائن سیون بولر کے طور پر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کوئی واضح آل راؤنڈر متبادل نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 23 جو ن کو کھیلا جائے گا،تاہم انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر