
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ ویرات کوہلی کو پہلے کی طرح رنز بناتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
سلمان بٹ نے کہا کہ بھارتی مایہ ناز بلے باز نے اتنا اونچا بار قائم کیا ہے کہ ان کی ففٹی بھی اب غیر معیاری سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کھیل کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کوہلی اپنے آپ میں ایک ادارہ ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ویرات نے اپنے لیے اتنا اعلیٰ معیار قائم کیا ہے کہ ان کے آخری 14 میچوں میں سے آٹھ میں نصف سنچریوں پر کسی کا دھیان ہی نہیں گیا، لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ فارم میں نہیں ہے کیونکہ اسے سنچریاں بنانے کی عادت پڑ گئی ہے اور وہ جلد فارم میں واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، اس کے فوراً بعد انہوں نے آر سی بی کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کیا۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ٹاپ کلاس کھلاڑی، جو روٹ، ویرات کوہلی، بابراعظم، کین ولیمسن کو فارم میں رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ سپر ماڈل ہیں کرکٹ کے خواہشمند ان کی طرف دیکھتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News