Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Now Reading:

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کی گڈو اورسکھر بیراج پر سیلاب کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات 30 جون تا منگل 5 جولائی کے دوران آندھی، تیز ہؤاں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس موسلا دھار سلسلے کے باعث 2 تا 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالا، سیالکوٹ، فیصل آباد اور 3 تا 5 جولائی کراچی و حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان جبکہ کشمیر ،گلیات،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 این ڈی ایم اے نے اس صورتحال کے پیش نظر  تمام وفاقی، صوبائی وزارتوں، انکے ماتحت متعلقہ اداروں بشمول صوبائی، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بر وقت و پیشگی اقدامات  اٹھانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے، ایمرجنسی مشینری و عملہ کو تیار رکھنے کے ساتھ نشیبی علاقوں کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ موسم کی وجہ سے سیلابی پانی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔

لوکل ریسکیو سروسز ڈیپارٹمنٹس سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں  کے مکینوں خصوصاً سیاحتی مقامات کی جانب گامزن عوام الناس کو غیر ضروری نقل و حرکت سے محتاط رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں. مزید برآں نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کریں۔

Advertisement

قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول موٹروے/ٹریفک پولیس شمالی علاقہ جات کی جانب سفر کرنے والے مسافر و سیاحوں کو متوقع بارشوں  اور راستوں کی  تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر