Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورزش کی عادت جسم اور دماغ میں فولاد بناتی ہے، جاننا ضروری ہے

Now Reading:

ورزش کی عادت جسم اور دماغ میں فولاد بناتی ہے، جاننا ضروری ہے
ورزش

رمضان میں ورزش کا معمول کیسے جاری رکھا جائے؟ ماہرین نے بتادیا

ورزش کسی بھی ایسی حرکت کو کہا جاتا ہے جس کے تحت مسلز کام کرنے لگیں اور اس عمل کے دوران انسانی جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو جلانے میں مدد مل سکے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کا دارومدار روزانہ ورزش کرنے پر ہے یعنی ایک صحت مند اور خوش وخرم زندگی کے حصول کے لیے باقاعدگی سےورزش ضروری ہے۔

 ایک تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ جسمانی ورزش سے جسم اور دماغ فولاد کے استحالے اور اسے بدن میں جذب ہونے کے عمل کو باقاعدہ بناتی ہے۔

اس طرح الزائیمر کے مرض میں ورزش کے فوائد سمجھنے اور علاج کی راہیں بھی کھلیں گی۔

انٹرنیشنل جرنل آف مالیکولر جرنل میں شائع شدہ اس تازہ تحقیق کو یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کے سائنسدانوں نے انجام دیا ہے۔ اگر بالخصوص دماغ میں فولاد کے جذب ہونے کا عمل بگڑجائے یعنی دماغی خلیات میں فولاد بڑھنے سے بڑھاپا تیزی سے آتا ہے اور یوں الزائیمر جیسے امراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔

Advertisement

صرف یہی نہیں ورزش سے اندرونی جسمانی جلن اور سوزش بھی کم ہوتی ہے، تاہم اب بھی فولاد اور الزائیمر کے درمیان تعلق کی سائنسی تشریح کرنا باقی ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق جسمانی ورزش اور مشقت سے خون، دماغ اور بدن میں فولاد کی فراہمی باقاعدہ رہتی ہے۔ اگر دماغ میں فولاد کی کمی بیشی ہوجائے تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس اہم انکشاف سے ہم الزائیمر جیسے تکلیف دہ مرض کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور علاج کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر