صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس
صدر مملکت کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، بلندی درجات کی دعا
Advertisementصدرمملکت کا مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 9, 2022
اپنے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے اور ساتھ ہی مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
