Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
سندھ کابینہ کا اجلاس

آئندہ مالی سال 2022.23 کے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے سندھ کابینہ کا اہم  اجلاس آج ہوگا ۔

تفصیلات کے  مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں بجٹ پر دی جانے والی تجاویز زیر غور آئینگی۔

اجللاس کے دوران سندھ کابینہ آئندہ مالی سال 2022.23 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔

خیال رہے کہ بجٹ سے متعلق سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا ۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے بعد سندھ حکومت  کا مالی سال 23-2022 کے لیے 1600 ارب سے زائد کا بجٹ کل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بطور وزیرخزانہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

سندھ بجٹ 2022.23:

 مالی سال کے بجٹ کا حجم 1600 ارب سے زاٸد کا ہوگا جوکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجوزہ اضافے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

 بجٹ تجاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ حکومت گریڈ 1-5 گریڈ کے ملازمین کے پے اسکیل پر نظرثانی پر بھی غور کر رہی ہے۔

بجٹ میں غیر ترقیاتی اور ترقیاتی بجٹ میں 130 ارب تک کے اضافہ کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ 222 ارب سے بڑھا کر 260 ارب تک کرنے کی تجویز ہے۔

 سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کے لیے 18.509 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 27.449 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

Advertisement

سابق بجٹ کے مقابلے میں اس بجٹ میں 90 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 آئندہ بجٹ میں ماں و بچے کی صحت سے متعلق پروگرام کو سندھ کے مزید اضلاع میں توسیع دی جائے گی، طلبہ کے لئے اسکالر شپ، نوجوانوں کو ووکیشنل و آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ وظائف بھی دیئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے لئے 41 ارب روپے کے فارن فنڈڈ منصوبے بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلو لائن بی آرٹی کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 آئندہ بجٹ میں ماں و بچے کی صحت سے متعلق پروگرام کو سندھ کے مزید اضلاع میں توسیع دی جائے گی، طلبہ کے لئے اسکالر شپ، نوجوانوں کو ووکیشنل و آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ وظائف بھی دیئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے لئے 41 ارب روپے کے فارن فنڈڈ منصوبے بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلو لائن بی آرٹی کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر