
مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس
صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022.23 کا بجٹ اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز بجٹ پیش نہ ہونے کے معاملے پر ن لیگ کی جانب سے آئینی ماہرین سے رائے طلب کی گئی ہے۔
اس معاملے پر ن لیگ کا مؤقف ہے کہ ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں آئینی ماہرین سے مشاورت کا مقصد راستہ نکلانا ہے۔
اس حوالے سے لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر مالی سل 2022.23 کا بجٹ پیش نہیں ہونے کی صورت میں یکم جولائی تک پرانے بجٹ سے تنخواہیں دی جاسکتی ہیں۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سترہ جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ تعداد پوری کر کے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لائیں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ یہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں لیکن اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News