Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے، فردوس عاشق

Now Reading:

مودی سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے، فردوس عاشق

 

تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ مودی کی فاشسٹ سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ بی جے پی کے مرکزی رہنما کی جانب سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ مودی کی فاشسٹ سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر تمام اخلاقی مذہبی حدود وقیود پار کرکے خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے، اقوام عالم بی جے پی کے فاشسٹ نظریے کیخلاف کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم بالخصوص اپنے حلقہ این اے 66 کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جمعة المبارک کے بعد بی جے پی کے متعصب ذہنی مفلوج بدبخت رہنما کی جانب سے حرمت رسولﷺ کے حوالے سے ہرزہ سرائی کیخلاف اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور اسکے گستاخ چیلے اپنے بھیانک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر