Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر سکندر میندھرو انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

ڈاکٹر سکندر میندھرو انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے پی پی رہنما سکندر میندھرو مرحوم کی مغفرت و بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈاکٹر سکندر میندھرو انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی آخرت کے تمام منازل آسان کرے۔ آمین

Advertisement

پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے

ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی طبیعت کئی ماہ سے خراب تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے آغا خان سے کینسر کا علاج کرایا لیکن طبیعت بہتر نہ ہونے پر امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق، ان کی لاش کو تین دن بعد پاکستان واپس لایا جائے گا۔

بدین ضلع میں پیدا ہونے والے 78 سالہ سکندر علی میندھرو پی پی پی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور مارچ 2018 سے سینیٹر تھے۔

Advertisement

وہ 1993 سے 1996، 1997 سے 1999، 2002 سے 2008 اور 2008 سے 2013 تک متعدد بار رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سندھ رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر