جرائم میں جو بھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ
غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیسنگ اقدامات میں میرٹ کو ترجیح دی جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر سے تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔
غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیسنگ اقدامات میں میرٹ کو ترجیح دی جائے، عوام دوست اور مؤثر پولیسنگ کے لیے غیرجانبدارانہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گٹکا، ماوا، مین پوری اور نارکوتکس کے مذموم کاروبار سے منسلک عناصر کی فہرستیں تیار کرکے فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ موٹر سائیکل لفٹنگ اور چھینا جھپٹی میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے، کیسز کی تفتیش کو واقعاتی اور عینی شواہد کے ساتھ ساتھ فارنزک تیکنیکس کی بدولت نتیجہ خیز اور کامیاب بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
