Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہونے جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہونے جارہی ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہونے جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے قبل از انتخابات دھاندھلی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے افسران سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں سیاہ رات ختم ہونے والی ہے، امپورٹڈ حکومت کی مین اتحادی پیپلزپارٹی جو سندھ میں موجود ہے، امپورٹڈ حکومت بھی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں ڈی آر اوز، اے آر اوز سندھ حکومت کے ملازمین ہیں، افسران کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو حراساں کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے ان کے فارم رد کروائے جارہے ہیں، ملیر میں بھی ہمارے امیدوار سلیم پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement

قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بلاول سندھ میں جلسے کرنے جارہا پی پی کے اراکین، سینیٹرز، منسٹرز بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں۔ ہمارے ایم پی اے شبیر قریشی پر جھوٹا بے بنیاد مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پولیس فسطائیت کا شکار ہے، عنقریب پیپلزپارٹی کا سندھ سے بھی خاتمہ ہونے والا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر