Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی سی بی کا بلائینڈ اور ڈیف کرکٹ ٹیموں کے لئے بڑا اعلان

Now Reading:

چیئرمین پی سی بی کا بلائینڈ اور ڈیف کرکٹ ٹیموں کے لئے بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بلائینڈ ایند ڈیف کرکٹ ٹیموں کے لئے  10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جنرل باڈی کا اجلاس پیر 20 جون کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا۔ پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 20 کے مطابق، جنرل باڈی نے آڈٹ شدہ کھاتوں اور پی سی بی کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں جنرل باڈی کو مطلع کیا گیا کہ پاکستان مردوں کی ٹیمیں اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ انہیں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں چوتھی پوزیشن پر رکھا گیا ہے، جو 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔

جنرل باڈی کو  کی ٹیم کے مصروف اور مشکل 2022-23 کرکٹ سیزن کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا جس میں دو ٹیسٹ اور ایشیا کپ، نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے اور آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کا دورہ شامل ہے۔

اس کے بعد کی ہوم سیریز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے الگ الگ دورے شامل ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز جنوری/فروری 2023 میں تین  ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک بار پھر دارہ کرے گا۔

Advertisement

اجلاس میں کہا گیا کہ خواتین کی ٹیم جنوبی افریقہ میں ہونے والے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، جب کہ ان کی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے میچز آئرلینڈ کے خلاف ہوم اور آسٹریلیا میں ہوں گے۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نابینا اور بہری کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کے اعتراف میں ہر ایک کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر