Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی

Now Reading:

شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
شہلا رضا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی صدر شہلا رضا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی۔ 

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور پی ایچ ایف کی صدر شہلا رضا نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے دیا تھا، اپنا استعفیٰ وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوادیا ہے جب کہ پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا اور جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنے کی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے لیکن پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کے لیےکمیٹی بنانےکا کہا گیا وہ نہیں بنائی گئی۔

Advertisement

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حیدر حسین کو بطور سیکرٹری کام کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے، پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینےکی بات کہی تھی، اجلاس میں ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر