Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند کی 5 سیاروں کے ساتھ صدیوں بعد خوبصورت پریڈ

Now Reading:

چاند کی 5 سیاروں کے ساتھ صدیوں بعد خوبصورت پریڈ
چاند کی 5 سیاروں کے ساتھ صدیوں بعد خوبصورت پریڈ

قدرت کا حیرت انگیزنظارہ؛ آج چاند 5 سیاروں کے ساتھ ایک قطارمیں دکھائی دے گا۔

اگرآپ فلکیات میں دلچسپی رکھتے ہیں توپھراس ہفتے آسمان پرایک خوبصورت نظارہ آپ کا منتظرہوگا، جوکہ صدیوں بعد ہی دکھائی دیتا ہے۔

خلائی جریدے اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق چاند ستاروں اورخلا کی وسعتوں میں کھوج لگانے کے خواہنش مندوں کے لیے آج سے زمین کا چاند نظام سمشی کے دیگر5 ستاروں کے ساتھ ایک ترتیب تشکیل دے رہا ہے۔ جواہل زمین کے لیے صدیوں بعد ایک دل نشین ومحسورکن منظرپیش کرے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نظارہ اس سے قبل 158 سال قبل دکھائی دیا تھا۔ چاند کی اس ترتیب میں 5 سیارے عطارد، زہرہ ، مریخ، مشتری اورزحل ایک قطارمیں اجائیں گے اوریہ ترتیب اگلے دودن یعنی 25 جون تک برقرار رہے گی۔

سورج کے ساتھ قربت کوبرقراررکھنے کے لیے یہ پانچوں ستارے ایک دل نشین پریڈ تشکیل دیں گے جو دیکھنے والوں کو حیرت سے گنگ کردینے کے لیے کافی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ نظام شمسی میں سیاروں کی چاند کے ساتھ یہ ترتیب بہت ہی شاذ ونادرہوتی ہے۔ اس سے قبل یہ حیران کن نظارہ 5 مارچ 1864 میں دیکھا گیا تھا۔

اس مظاہرقدرت میں سب سے شانداربات تویہ ہے کہ چاند بہ ذات خود سیارہ نہیں ہے لیکن وہ بھی ان سیاروں کے ساتھ اس قطارکوترتیب دے گا۔

اگرچہ جون کے مہنے میں یہ پانچوں سیارے ترتیب پاچکے ہیں تاہم اس ماہ کے آخر تک انہیں واضح طورپردیکھا جاسکے گا۔

یہ ترتیب آسمان پرایک پھیلی ہوئی خم دارکمان کی شکل میں مشرق سے شمال مشرق اورپھرجنوب میں دکھائی دے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دل آویزآسمانی پریڈ میں رات کے وسط تک زحل دکھائی دے گا، پھربتدریج مشتری اورمریخ ، اس کے 30 سے 40 منٹ بعد زہرہ اورطلوع افتاب سے کچھ دیرقبل عطارد دکھائی دے گا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق چاند کی سیاروں کے ساتھ اس ترتیب سے زمین کو بھی اپنی پوزیشن کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر