Advertisement
Advertisement
Advertisement

رائلی روسو ایک بار پھر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند

Now Reading:

رائلی روسو ایک بار پھر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند

بائیں ہاتھ کے بلے باز ریلی روسو کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن سلیکٹرز نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  رائلی روسو آخری بار 2016 میں جنوبی افریقہ کے لیے کھیلے تھے کیونکہ انھوں نے ہیمپشائر کے ساتھ تین سالہ کولپاک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے نااہل ہو گئے تھے۔

روسو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی طرف  سے کھیلتے رہے ہیں اور اس وقت وہ  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں انہوں نے 191.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 278 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنا چاہوں گا،اگر ہم صرف اتفاق کر سکتے ہیں تو بیرون ملک شرکت کی بات کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

روسو نے کہا کہ رگبی میں ایک کھلاڑی کو جنوبی افریقہ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے چاہے وہ صرف بیرون ملک کھیلتا ہو میں اس سے متفق نہیں ہوں کہ بیرون ملک کھیلنے سے کسی کھلاڑی کو اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے روکنا چاہیے۔

Advertisement

32 سالہ کھلاڑی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ پہلے کے مقابلے میں اب بہت بہتر کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ باقاعدگی سے فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رائلی روسو نے اپنے ملک کے لیے کل 36 ون ڈے کھیلے ہیں، جہاں انہوں نے 38.71 کی اوسط سے 1,239 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر