
بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے رواں ہفتے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔
بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی اہلیہ نندیتا پوری نے گلوکار کرشناکمار کنّاتھ المعروف کے کے کی موت کا ذمہ دار مغربی بنگال کی حکومت کو قرار دیا ہے۔
آنجہانی اوم پوری کی اہلیہ نے ان کی موت پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں کہا کہ کولکتہ حکومت نے کے کے کو مارا ہے۔
یہ بات نندیتا نے اس تناظر میں کہی ہے جس کے مطابق کے کے کی موت کے چند گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کے کے ایک تولیے سے مسلسل اپنا چہرہ صاف کررہے تھے اور ساتھ ہی وینیو میں لگے ایئر کنڈیشنگ سسٹم کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
اپنے فیس بک پیج پر نندیتا نے تحریر کیا کہ مغربی بنگال کی حکومت کو نظرل منچ میں لگے ریاستی ادارے کے ناقص ایئرکنڈیشنرز پر شرم آنی چاہیے۔ سات ہزار افراد کی گنجائش کے ہال میں صرف 2.5 طاقت کا اے سی جو کہ اسے ٹھنڈا رکھنے میں ناکام رہا۔
کے کے نے مسلسل پسینہ صاف کرتے ہوئے چار بار اس کی شکایت بھی کی لیکن کچھ نہیں کیا گیا، جس سے ان کی حالت خراب ہوئی۔ جبکہ وہاں کوئی پیرا میڈکس، فرسٹ ایڈ کچھ بھی نہیں تھا، اور ان کی جان بچانے کے انتہائی اہم لمحات ضائع ہوگئے۔
اس پر سی بی آئی کو انکوائری کرنا چاہیے جبکہ بالی ووڈ کو مغربی بنگال میں اس وقت تک پرفارمنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
دوسری جانب بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بھی گلوکار ’کے کے‘ کے ہمراہ رئیلٹی شو کی ریکارڈ کے دوران بنا ئی گئی اپنی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی ہے ، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین افسردہ ہو گئے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کے کے، کے کرئیر پر اک نظر
کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔
ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔
گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔
انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News