فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ابھی بہت سے منی بجٹ آنے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بہت سے منی بجٹ آنے ہیں، یہ بجٹ کوئی معنی نہیں رکھتا، ابھی مزید ٹیکس لگنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بجٹ کی مخالفت کرتی ہوں۔
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اجازت ہے کہ پچاس روپے تک لیوی لگا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی صفر ہے، پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی۔
مفتاع اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
