Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو بار160کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کی،محمد سمیع کا دعویٰ

Now Reading:

دو بار160کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کی،محمد سمیع کا دعویٰ

پاکستان کے سابق  فاسٹ بولر محمد سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو ڈیلیوریاں کیں جو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھیں لیکن وہ اسپیڈو میٹر کے ذریعے ریکارڈ نہیں کی گئیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ایک بار دو گیندیں کیں جو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تیز تھیں، بالترتیب 162 اور 164 تاہم پھر مجھے بتایا گیا کہ یہ مشین (اسپیڈو میٹر  ) کی غلطی تھی اور گیندوں کو شمار نہیں کیا جا سکتا ۔

کراچی میں پیدا ہونے والے  فاسٹ بولر نے کہا کہ تیز گیند باز کے کیریئر میں ایک یا دو مواقع ایسے ہوتے ہیں جب وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ مجموعی طور پر دیکھیں تو جس نے بھی 160 سے زیادہ کی رفتار سے باؤلنگ کی ہے، اس رفتار میں صرف ایک یا دو گیندیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تمام فارمیٹس میں 227 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

محمد  سمیع کو 2016 ورلڈ کپ کے دوران ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنا آخری میچ موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر