Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی پر وزیراعظم کا بڑا اعلان

Now Reading:

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی پر وزیراعظم کا بڑا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ کا خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کو تبدیل کرنے کا وقت درست نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم  شہبازشریف نے پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود سے ملاقات میں اشارہ دیا کہ اس وقت دیگر مسائل پر ان کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نجم سیٹھی رمیز راجہ سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے، کیونکہ سابق وزیراعظم عمران خان کو چند ماہ قبل قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد ہٹادیا گیا تھا۔

 مسلم لیگ(ن) کے رکن رانا مشہود احمد خان نے  رمیز راجہ کی مدت ملازمت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کو جلد ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

رانا مشہود نے کہا تھا کہ رمیز راجہ کہتے ہیں کہ وہ اخلاقی طور پر بہت مضبوط ہیں اور اخلاقیات یہ بتاتی ہیں کہ حکومت بدلتے ہی انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں آنے والے دنوں میں اس کا مستقبل نہیں دیکھ رہا ہوں، مجھے یقین ہے کہ جب حالات بہتر ہوں گے تو پی سی بی کا نیا چیئرمین ان کی جگہ لے گا ۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین کے طور پر متفقہ اور بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے جس کا اعلان گزشتہ سال 13 ستمبر میں کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر