Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، آصف زرداری

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔

آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران و کارکنان کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔

آصف علی زرداری نے ہدایت دی کہ جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو، فتح آپ کی منتظر ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل حل اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا۔

انتخابات میں 14اضلاع کی 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیشتر نشستوں پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار آگے ہیں، جب کہ بعض علاقوں میں جی ڈی اے اور این پی پی کو بھی واضح برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر