Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشتاق احمد کی رمیز راجہ کے کام کی تعریف

Now Reading:

مشتاق احمد کی رمیز راجہ کے کام کی تعریف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے معاملات کو درست سمت میں لے جانے پر سراہا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ حالات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،میں اس کا کریڈٹ پی سی بی کو دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے کورونا وائرس کے باوجود ہم نے ایک ڈومیسٹک سسٹم بنایا ہے  جس میں ابھی کچھ وقت درکار ہے، جہاں سے نوجوان کرکٹرز آ رہے ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے سابق کرکٹرز کی پنشن میں 1 لاکھ  روپے کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے گراس روٹ کرکٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رمیز راجہ کے عزم کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ کرکٹ کو فروغ دینے کا طریقہ ہے، ہم گراس روٹ کرکٹ میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری کریں گے یا مراعات دیں گے، یہ اتنا ہی نتیجہ خیز ہوگا اس لیے فی الحال میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ صحیح راستے پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد نے 1990 سے 2003 تک 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے مجموعی طور پر 346 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر