عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان اورمسرت جمشید چیمہ کی 18 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے اور ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کے مقدمے تحریک انصاف کے رہنماؤں فیاض الحسن چوہان اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نےعبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ برہان معظم ملک نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ پولیس کی جانب سے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔
وکیل برہان معظم ملک نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار مقدمہ میں تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔ مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کی جائے جس کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 18 جون تک عبوری ضمانت منظورکی۔
لاہورسیشن عدالت کے باہررہنما تحریکِ انصاف فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے نااہل وزیراعلی اپنی حکومت بچانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے! صلح ہو یا جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو ہے اور اس طرح کی حرکتوں سے ہمارے جذبے نہیں دبائے جا سکتے۔ حمزہ کو پیغام ہے! دبا سکو تو صدا دبا دو بجھا سکو تو دیا بجھا دو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
