Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !

Now Reading:

آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !
آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !

 آئی فون کو امارات کی نشانی سمجھا جاتا ہے لیکن اب اس مہنگے فون سے کسی بھی چیز کو خریدنے کے لیے آپ کو یکمشت ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیکنا لوجی جائنٹ ایپل نے گزشتہ روزریاست کیلی فورنیا میں شروع ہونے چار روزہ ’ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرزکانفرنس‘ ( ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022) میں آئی فون کے لیے کچھ منفرد اور اہم فیچرزبھی متعارف کرادیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایپل ایپ اسٹور پر ڈیڑھ ارب ڈالر فراڈ کی کوشش!

ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022 میں شامل مندوبین کا کہنا ہے کہ سلیکون ویلی میں 10 جون تک جاری رہنے والی اس ٹیکنالوجی کانفرنس میں آئی فون کو ادائیگیوں کے لیے موثرطورپراستعمال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق ورلڈ وائڈ ڈیولپرزکانفرنس میں ایپل کے ’ بائے ناؤ؛ پے لیٹر‘ فیچرکومندوبین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ممکنہ طورپراس فیچرکو ایپل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 16‘ میں متعارف کرایا جائے گا، اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان خریدی جانے والی کسی بھی شے کی ادائیگی دیڑھ ماہ کی 4 برابراقساط میں ادا کرسکیں گے۔ یہ فیچرآئی فون صارفین کے ایپل والٹ میں بلٹ ان ہوگا اوروہ اسے آن لائن اوربہ ذریعہ ایپ دونوں طریقوں سےاستعمال کرسکیں گے۔

ایپل کی جانب سے ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرزکانفرنس 2022 میں زیادہ توجہ ادائیگیوں کے نظام پرہے، اور اسی تناظر میں ٹیکنالوجی جائنٹ نے ’ ٹیپ ٹوپے ‘ کے نام سے رواں ماہ کے آخرمیں اس فیچرکومتعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کسی بھی اسٹورپرایپل آئی فون کی مدد سے صرف ایک کلک سے کسی بھی چیز کی قیمت باآسانی ادا کی جاسکے گی۔

ایپل کی جانب اس فیچرکو’ ٹیپ ٹوپے‘ کے نام سے رواں ماہ کے آخرمیں تمام آئی فون صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر