Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی ہمارا بہترین دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

ترکی ہمارا بہترین دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ترکی ہمارا بہترین دوست اور برادر اسلامی ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور، پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزراء نے اتفاق کیا کہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کو روکنا ہمارا مشترکہ ہدف ہےجبکہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے اور ترک امیگریشن ادارے کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز پربھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ترکی ہمارا بہترین دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، ترکی نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراغ دلانہ مدد کی ہے۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بہترین معاشی، ثفافتی اور کاروباری تعلقات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے وفدکے حالیہ دورہ ترکی کے دوررس نتائج نکلیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے ترکی کے دوٹوک موقف کا معترف ہے، صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ دورہ ترکی کے دوران انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ ترکی سے باہمی تعلقات میں مزیدوسعت اورمضبوطی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات باہمی محبت، بھائی چارے اوراعتماد پر قائم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی بہتر کوارڈینیشن سے اس غیرقانونی کام کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلوکو پاکستان دورے کی دعوت دی جس پر ترک وزیرداخلہ نے دعوت قبول کی اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر