Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت300 روپے فی کلو کردی، مریم اورنگزیب

Now Reading:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت300 روپے فی کلو کردی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت300 روپےفی کلو کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 600 سیل پوائنٹس سے 6لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فروخت ہوچکے ہیں، شہری کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹور کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم خود تمام چیزوں کو مانیٹرکررہے ہیں، 9 جون کو فوری طور پر 500زائد اسٹیشنری آٹے کے یونٹس قائم کیے گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سستا ڈیزل، پیٹرول پر 27بلین کی سبسڈی دے رہے ہیں، آٹا، چینی، گھی کیلئے17 ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت300 روپےفی کلو کردی، فی کلوگھی پر 250 روپےکی سبسڈی دے رہے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد کم ہے، گزشتہ چار سال میں گھی کی قیمت 600روپےفی کلو تک ہوگئی، یکم جون سے کے پی کے عوام کو سستا آٹا مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں آٹا اسمگل کیا گیا، خیبرپختونخوا میں آٹے کیلئے 100 یوٹیلیٹی موبائل وین شروع کی گئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کا کردیا جبکہ خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا 400 روپے کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر