Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا عالمی برادری سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ

Now Reading:

پاکستان کا عالمی برادری سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کیے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے، 29 مئی کو پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تقریب میں شرکت کی۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر بیکن لائٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، ایک خود ساختہ فیصلے کے تحت حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، پاکستان عالمی برادری پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر