Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت اور عمرشریف کے علاوہ کونسی مشہور شخصیات کی قبریں ہیں؟

Now Reading:

عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت اور عمرشریف کے علاوہ کونسی مشہور شخصیات کی قبریں ہیں؟

 حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا مزار بلاشبہ شہرقائد کی قدیم ترین نشانیوں میں سے ایک ہے، کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کے ساحل پر واقع اس مزار پر روزانہ ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری دینے کے لیے آتی ہے۔

سید عبداللہ شاہ غازیؒ سندھ میں آنے والے وہ پہلے سادات بزرگ تھے، جنہوں نے اسلامی بیج بویا اور پھر اس کی آبیاری کی اور محبت، اخوت اور بردباری سے دلوں کو گرمایا اور اس خطے کو ایمان کی ذرخیزی سے روشناس کیا۔

ان کا سب سے بڑا کارنامہ سندھ میں دین اسلام کی آبیاری کرنا ہے کیونکہ اگر وہ نہ آتے تو شاید سندھ میں اسلام بھی دیر سے پہنچتا۔

حال ہی میں پاکستان کی  دو مشہور شخصیات نے عبدﷲ شاہ غازی کے مزار پر دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کے علاوہ بھی چند شخصیات اس مزار کے احاطے میں دفن ہیں۔

مزار کے احاطے میں دفن مشہور شخصیات

Advertisement

 ڈاکٹر عامر لیاقت

پاکستان کے نامور سیاست دان اور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت نے سب ہی کو دکھی کر دیا مگر ان کے حوالے سے جہاں بہت سارے تنازعات سامنے آئے وہیں کچھ اچھی باتیں بھی سامنے آئيں۔

ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی ہے۔

 امید ہے کہ اس وصیت کے پیش نظر یہی خیال ہو گا کہ جو بھی پیر عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دعا کرنے آئے گا وہ یقیناً ان کی مغفرت کے لیے بھی دعا کرے گا۔


  عمر شریف

Advertisement

گزشتہ سال اکتوبر میں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر جہاں دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ ہوئے وہیں سندھ حکومت نے عمر شریف کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرائی۔


 شاہ احمد نورانی

جمعیت علما اسلام کے سربراہ شاہ احمد نورانی کا شمار ان جید علما میں ہوتا ہے جنہوں نے ساری عمر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق رسول کے طور پر گزاری یہی سبب ہے کہ عبد اللہ شاہ غازی جو کہ آل رسول میں سے ان کی مزار کے احاطے میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جس کو ان کے چاہنے والوں نے پورا کیا۔


 شیریں جناح

Advertisement

قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کی ایک بہن فاطمہ جناح کو ان کے اپنے مزار کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا تھا جب کہ ان کی ایک دوسری بہن شیریں جناح بھی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن ہیں۔


 خورشید احمد

معروف نعت خواں خورشید احمد کا شمار پاکستان کے ان مشہور ترین نعت خوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ساری عمر مدحت رسول میں گزاری اور اسی نسبت سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ عبدﷲ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی والدہ محترمہ سلطانہ محمود اور والدِ گرامی شیخ لیاقت، معروف سیاسی شخصت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر کے والد سابق وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر کرار حسین کی قبریں بھی موجود ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر