Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، شیری رحمان

Now Reading:

متحدہ حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت اور حکمرانوں کی وجہ سے مشکل فیصلے کیے اور ابھی متحدہ حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے ملک کو بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ چار سال تک راج کرنے والوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تباہی اور تبدیلی سرکار اس مشکل بجٹ کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپیہ کی بےقدری اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ہمارے لیے بھی مشکل قدم تھا لیکن پی ٹی آئی آج بھی ملک کو جلانے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قوم کو 41 ارب قرضوں کا تحفہ دیکر گئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے پیسوں پر انہوں نے شاہ خرچیاں کیں اور امپورٹڈ ہمیں کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

شیری رحمان نے کہا کہ آج عوام آلو ٹماٹر پیاز کی قیمتوں میں اضافے کا سوال کر رہی ہے، قوم سوال کرتی ہے آپ نے ان کی تباہی کو کیوں اپنے گلے ڈالا؟

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہماری راتوں کی نیند اڑ گئی ہے اور اب غریب سے زیادہ ہماری اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک کو دلدل میں پھنسا کر گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے جبکہ احتساب سرکار کے دور میں ملک میں کرپشن میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر