
محمود خان نے کہا ہے کہ پختون اسمگلر نہیں پاکستان کے محافظ ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حقوق چھین کرلیں گے، نااہل وزیراعظم صرف پنجاب کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت نااہل اورنالائق ہے، نااہل امپورٹڈ حکومت کہہ رہی ہے کے پی سے گندم اسمگلرہو رہی ہے، بارڈر پرصوبائی نہیں وفاقی حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے۔
محمود خان نے کہا ہے کہ پختون اسمگلرنہیں پاکستان کے محافظ ہیں، خیبرپختونخوا کےعوام اسمگلرنہیں، اسمگلنگ ہو رہی ہے تو تم چور ہو اورتم ہی ملوث ہو، پنجاب میں آٹے کی قیمت الگ، کے پی میں الگ ہے، انٹرنیشنل سلیکٹڈ حکومت کا کام اپنی چوری کو بچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News