
الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
نوٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کو 28 جون کو ایک بجے الیکشن کمیشن لاڑکانہ میں خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 21 جون کو میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں شرکت اور خطاب قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
کاشف عنایت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کئی ذرائع سے آپکی شرکت اور خطاب کی تصدیق ہوچکی ہے اور انتخابی عمل کے دوران آپکی جلسے میں شرکت اور خطاب ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کی وجہ سے تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News