
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاک قطر دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی جبکہ وزیر خزانہ نے قطری سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے قطر کی حکومت کی سرمایہ کاری کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور مفتاح اسماعیل نے حکومت پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی قطری سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
اس موقع پر قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے کہا کہ قطری حکومت پاکستان میں تجارت اور توانائی سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News