Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، محمود خان

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، محمود خان
محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کردیے

محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم  سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

اس سے قبل محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بڑی فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ، سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکیں، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ آج بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھا کر سیکنڈ میزائل مارا گیا ہے۔

محمود خان نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت طورخم بارڈر پر پھاٹک نہ لگائے، کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات خیبر پختونخوا کے حق میں نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر