سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نرچوہے کیلے سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور اس کی سائنسی وجہ بھی معلوم کرلی گئی ہے۔
درحقیقت حاملہ اور دودھ پلانے والی چوہیا اور نرچوہوں پر ایک تحقیق ہورہی تھی اور اچانک غیرمتوقع طور پر ماہرین نے یہ دریافت کرلیا ہے کہ نر چوہے کیلوں سے ڈرتے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کیلوں میں موجود کوئی ایسا کیمیکل ہے جس سے غیرمعمولی قوتِ شامہ رکھنے والے چوہے خوف کھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب جب نر چوہوں کا سامنا کیلے سے ہوا وہ دباؤ میں آگئے اور ان میں گھبراہٹ اور خوف واضح طور پر نظر آیا۔
دوسری جانب نر چوہے حاملہ یا دودھ پلانے والی چوہیا کی قربت میں بھی خوف اور تناؤ کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ اسی کیفیت میں مبتلا چوہیا اجنبی چوہوں کو دیکھ کر غضبناک ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مادہ چوہیا انہیں بھگانے کے لیے حدود بھی قائم کرتی ہیں اور اس کے لیے وہ اپنی پیشاب استعمال کرتی ہیں۔
اب معلوم ہوا کہ چوہیا کے پیشاب میں پایا جانے والا ایک اہم کیمیکل این پینٹائل ایسی ٹٰیٹ بدلی ہوئی شکلوں میں کئی پھلوں میں موجود ہوتا ہے اور اس کی اچھی خاصی مقدار کیلے میں بھی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نر چوہے مادہ سے بھی ڈرتے ہیں اور ایک مزیدار پھل کیلے سے بھی خوف کھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
