 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، سنگر اور میزبان احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کو پیٹرول میں کھانا پکانے کا مشورہ دے دیا۔
احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کی اور اس صورتحال پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ‘اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے’۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اکثر احمد علی بٹ سیاسی اور معاشی حالات پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں ۔
اس سے قبل انہوں نے حکومت سے رمضان ٹرانسمیشن کے بجائے جعلی خبروں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جعلی خبروں، پیڈ نیوز اینکرز، پروپیگنڈے اور ٹی وی پر مذہب کا مذاق اڑانے والوں پر پابندی لگائیں۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ رمضان میں معیاری گیم شوز وقت کی ضرورت ہیں، لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ اچھے معیار کے گیم شوز پورے خاندان کے لیے خاص طور پر رمضان میں تفریح کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ جیسے لوگوں نے ہمیں معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا، ہمیں اس طرح کے شوز پر فخر ہونا چاہیے، اس لیے ان حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کریں جن کا ہمارا ملک سامنا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 