 
                                                                              گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔
گورنر محمد بلیغ الرحمان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں مردان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔
بلیغ الرحمان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، ملک و قوم کی ترقی اور استحکام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرز نے محمد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 