Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادارے کو کالی بھیڑوں سے پاک کرکے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں، آئی جی سندھ

Now Reading:

ادارے کو کالی بھیڑوں سے پاک کرکے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کرکے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔

سندھ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے آئی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے نظام و تفتیش میں بہتری لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث یا سرپرستی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس میں مانیٹرنگ کا نظام بہتر بنایا جارہا ہے جس کے تحت تھانوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اعلیٰ افسران ہر وقت کسی بھی تھانے کا جائزہ لے سکیں گے جبکہ پولیس موبائلز میں ٹریکر لگائے جانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 9ہزار گاڑیوں میں سے تین ہزار گاڑیوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے جس سے گاڑیوں کی نقل و حرکت کا ریکارڈ میسر ہوگا اور پیٹرول کا استعمال بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ سے پیٹرول کہ غیر ضروری استعمال کو ختم کرکے بچت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے گا اور منشیات فروشی کے خاتمے  کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر