
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ چاہے ہزار مقدمات بنالیں لیکن عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف کافی شواہد جمع کیے گئے ہیں اور حکومت نے شواہد ملنےکے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے کی تحقیقات کا فیصلے پر مسلم لیگ (ق) کے ایم این اے مونس الہی کا ردعمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مونس الہی نے واضح کیا کہ چاہے ہزار مقدمات بنالیں لیکن عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے ، مجھے کہا گیا کہ اپ سے غلطی ہوگئی کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں لیکن اس طرح کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے ،ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے ہیں۔
مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں اور اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا ، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباو ڈال رہے ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباو ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News