
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں یہودی کی انتخابی مہم چلائی۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں یہودی کی انتخابی مہم چلائی، عمران خان نے یہودی کیلئے چندہ اکٹھا کیا، مہم آپ چلا رہے ہیں، مغرب کا غلام کون ہے؟
شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پربدتمیزی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، ایک ٹوئٹ کرنے پرگالیاں دینے کا کلچر پہلے کبھی نہیں تھا، گالم گلوچ کا کلچراسمبلی میں بھی نظر آنا شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ انکی پالیسی تھی جوجتنی بڑی گالی دے گا اسے اتنی بڑی وزارت دیں گے، لانگ مارچ میں پولیس کو مارنے کی ویڈیوز موجود ہیں، جنگل کا قانون ہے کہ وردی والوں مارواورکوئی کچھ نہ کہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں رینجرز کے نوجوانوں پر حملے کیے گئے، مقدمات ہم نے نہیں پولیس نے درج کیے ہیں، پولیس کی گاڑی کوآگ لگائی گئی مقدمات بھی درج نہ ہوں؟
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ہمارےلانگ مارچ میں ایک پتھر بھی استعمال نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، ہم نے لانگ مارچ کے دوران بندش پر پتھرنہیں اٹھائے، ہم نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے۔
دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کے حوالے سے یہاں پر بات ہوئی تھی، اس وقت صوبے کے لیے پانی بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں پانی پینے کے قابل نہیں رہا، اس حوالے سے اسکیمیں بجٹ میں ہیں، اس حوالے سے سروے کیا تھا، یہاں پر بھی پانی کی بہت شکایت ہے، اس دفعہ ماڈل ولیج ہر ڈسٹرکٹ میں بنائیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے ٹکٹ ہی نہیں دیے، چار ڈویژن میں کتنے لوگوں کو ٹکٹ دیا، یہ پھر آکر الزامات لگاتے ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ایک واقعہ ضرور ہوا ہے، جہاں ڈاکوں آئے تھے، وہاب پولنگ روک دی گئی ہے، کہیں بھی ایسا نہیں ہوا ہے جہاں اعتراض ہو اور وہاں الیکشن ہوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے غلام ہونے کی بات ہوئی ہے، ایک لیٹر کا موازنہ ذوالفقار علی بھٹو سے کیا گیا، توشہ خانہ پر حد ہوگئی ہے، جب وہ امریکہ سے بڑا استقبال کرایا، یہ ٹیلی فون کے انتظار میں تھے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب یہ حکومت میں تھے ملک کے معاشی حالات، ہمارے خارجہ تعلقات اور سیاسی اخلاقیات کو تباہ کیا، جب حکومت میں نہیں ہیں تو ہمارے ایٹم بم مارنے کی بات کی، حکومت میں ہیں تو ٹھیک نہیں ہیں تو غلط ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کیا کوئی بھی ملک ایک جملے کی وجہ سے دو ٹکڑے ہوسکتا ہے، آپ نے جو معاہدے کیے تھے، معیشت پر اب اس کے آفٹر شاک ہیں، جب فیٹف پر اچھی خبر آئی ہے تو انہوں نے کریڈٹ لینا شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News