کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کئی مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز آئے جنہوں نے وکٹ کے پیچھے اپنی کیپنگ اور بلے سے اپنی بلےبازی سب کو متاثر کیا۔
تفصیلات کے مطابق 2020 سے اب تک کئی وکٹ کیپر بلے باز آئے جنہوں نے اپنی کارکردگی سے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔
2020 سے اب تک سب زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان ہیں جنہوں نے 3077 رنز بنائے۔
اس کے بعد جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک ہیں جنہوں نے 2566 رنز بنائے ہیں ۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نکولس پوران کا ہے جنہوں نے 1473 رنز بنائے ہیں۔
اسی فہرست میں سری لنکن کھلاڑی سنجو سیمسن بھی ہیں جنہوں نے 2020 سے اب تک 1442 رنز بنائے ہیں ،ان کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ہیں جنہوں نے 1435 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
