Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے، مراد علی شاہ

Now Reading:

پاکستان پیپلز پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے مرحوم کے بیٹے ذکریا میندھرو کو ٹیلیفون کیا اور بیٹے سے انکے عظیم والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے صحت، ماحولیات، ماہیگیر اورغریب عوام کیلئے انتھک محنت کی، پاکستان پیپلز پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

Advertisement

پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے

ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی طبیعت کئی ماہ سے خراب تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے آغا خان سے کینسر کا علاج کرایا لیکن طبیعت بہتر نہ ہونے پر امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق، ان کی لاش کو تین دن بعد پاکستان واپس لایا جائے گا۔

بدین ضلع میں پیدا ہونے والے 78 سالہ سکندر علی میندھرو پی پی پی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور مارچ 2018 سے سینیٹر تھے۔

Advertisement

وہ 1993 سے 1996، 1997 سے 1999، 2002 سے 2008 اور 2008 سے 2013 تک متعدد بار رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سندھ رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر