شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر جوانوں کی فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
