
امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے 17 اکتوبر2013 میں ایک خوبصورت اورمتعدد اچھوتے فیچرزکے ساتھ اپنے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 8.1 کے نام سے متعارف کرایا، جواس کےمقبول ونڈوز8 کا اپ ڈیٹڈ ورژن تھا۔
اس بابت مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ ونڈوز8.1 استعمال کنندگان کودفتری کاموں اورروزمرہ کے امورزندگی کومزید سہل بنادے گا۔
مائیکروسافٹ نے اس ونڈوزکے ساتھ اپنے ویب براؤزرانٹرنیٹ ایکسپلوررکا پہلے سے زیادہ تیزرفتارورژن 11 بھی لانچ کیا تھا۔
تاہم، کمپنی کی جانب سے انٹرنیٹ ایکسپلوررکورواں سال ریٹائرڈ کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روزمائیکروسافٹ نے اپنے ایسے تمام استعمال کنندگان کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں جوتاحال ونڈوز 8.1 استعمال کررہے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ونڈوزکواستعمال کرنے والے صارفین کواپنے کمپیوٹراور لیپ ٹاپس کوونڈوز10 یا 11 پراپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔
کیوں کہ کمپنی آئندہ سال جنوری سے ونڈوز8.1 کے لیے سپورٹ ختم کردے گی اوردس جنوری 2023 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والے کمپیوٹرزنئی سیکیورٹی اورآپریٹنگ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کرسکیں گے۔
اس ضمن میں استعمال کنندگان کو آگاہ کرنے کے لیے جولائی سے نوٹیفیکیشن بھیجنے کا آغازکیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے ونڈوز8 اورونڈوز8.1 میں متعدد فیچرزشامل کیے تھے، جن میں سب سے منفرد فیچر ونڈوزکی روایتی اسکرین سے ہٹ کرتھا اورانہیں دنیا بھرمیں اسمارٹ فون کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کومدنظر رکھتے ہوئےٹچ اسکرین طرزپرڈیزائن کیا تھا۔
تاہم، ونڈوزکے اس نئے لکس کوصارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا اوراسی بات کومد نظررکھتے ہوئے 2015 میں پیش کی گئی ونڈوز10 میں مذکورہ ونڈوزکے بہت سارے فیچرزشامل نہیں کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپ ڈیٹس نہ ملنے پراستعمال کننگان کی ڈیوائسزکی سائبرسیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوجائیں گے، لہذا ایسے صارفین جن کے کمپیوٹراورلیپ ٹاپس گزشتہ سال لانچ کی گئی ونڈوز11 کوسپورٹ نہیں کرتے وہ ونڈوز10 پراہنے سسٹم کواپ گریڈ کرسکتے ہیں جس کی اپ ڈیٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News