
پاکستان بھر میں آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اس مہم کے چلتے ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے۔
پنجاب میں، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور میانوالی سمیت سات اضلاع میں 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 39,000 ہیلتھ ورکرز ہفتہ بھر کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
سندھ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کراچی اور حیدرآباد ڈویژن اور سندھ کے دیگر ہائی رسک اضلاع میں آج سے شروع ہوگئی ہے جبکہ لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں بدھ سے شروع ہوگی۔
30,000 سے زائد پولیو ورکرز ہائی رسک یونین کونسلوں میں 3.3 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران تقریباً 26 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 11000 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اسی طرح بلوچستان میں 4900 ٹیمیں صوبے کے 18 اضلاع میں پانچ روزہ مہم کے دوران 12 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
اس حوالے سے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، مارا مقصد پانچ سال تک کے تمام بچوں کو حفاظتی قطروں کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News