
ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وباء زور پکڑنے لگی ہے جس کی پیش نظر ہر روز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اسکے علاوہ 12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ24گھنٹےکےدوران کرونا کے 650 پی ڈی آر ٹیسٹ کی گئے جس میں سے 138 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
ملک میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 32 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News