 
                                                                              سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط معاہدات کا خمیازہ ہے۔
نیر بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی میں پی ٹی آئی دور کی بچھائی تاریخی قرضوں کی بارودی سرنگیں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے خود انحصاری اور خود کفالت کے مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔
نیر بخاری کا کہنا ہے کہ صد مملکت، وزیراعظم سمیت تمام وزراء اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے افسران کا پیٹرول 50 فیصد کم کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ حکومتی سرکاری سطح پر 50فیصد پیٹرول بچت کا ریلیف اشیاء ضروریہ پر دیا جائے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکییشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 204 روپے 15 پیسے، مٹی کا 26 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 181 روپے 94 پیسےجب کہ لائٹ 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 178 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 