Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمیوں میں فالسے کھانا اپنی عادت بنا لیں

Now Reading:

گرمیوں میں فالسے کھانا اپنی عادت بنا لیں
فالسے

گرمی کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر یہ موسم اپنے ساتھ چند مزیدار پھلوں کو بھی لے کر آتا ہے۔

موسم گرما کے پھلوں کی بات کی جائے تو اس موسم میں متعدد پھل ایسے ہیں جو نہ صرف مزیدار اور ہر کسی کی پسند ہیں بلکہ یہ اپنی افادیت میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے، ان میں سے ایک پھل فالسے ہے جس کی اہمیت کو کسی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

موسم گرما میں کھٹے میٹھے فالسے کا استعمال فرحت بخش ہونے کے ساتھ گرمی بھگانے میں مدد دیتا ہے۔

 فالسے کے تازہ جوس کے استعمال سے  لو لگنے اور ڈی ہائیڈریشن سے بچا جاسکتا ہے۔

گرمیاں آتے ہی ہیٹ اسٹروک سے کئی افراد متاثر ہوتے ہیں، موسم گرما میں پیٹ اور آنتوں کی بیماریاں بھی عام ہوجاتی ہیں۔

Advertisement

موسم گرما میں لو لگنے سے بچنے اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے صدیوں سے فالسے کے جوس کا استعمال ہوتا رہا ہے، جس میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے فالسے مفید

آدھاکپ فالسہ ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کراس میں کالانمک ایک چٹکی،کالی مرچ ایک چٹکی،آدھاچمچ پساہوازیرہ شامل کریں اورپی لیں۔

طبی ماہرین کا کہناہے کہ فالسے کے 100 گرام میں 72 کیلوریز، 81 ملی گرام موئسچر، 15 ملی گرام کاربوہائیڈریٹس ، 129 ملی گرام کیلشیم اور 3 ملی گرام آئرن پایا جاتا ہے جبکہ اس میں پروٹین ، فیٹ اور منرلز کی تعداد 1 ملی گرام ہوتی ہے ۔

Advertisement

ورلڈ جرنل آف فارماسیوٹیکل ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فالسے میں سوڈیئم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے گرمی کے موسم میں اس کے استعمال کے نتیجے میں آپ خود کو تروتازہ اور توانا محسوس کرتے ہیں۔

صبح کے اوقات میں تازہ فالسے کے جوس کے استعمال سے معدے اور آنتوں کی صحت پر مثبت اثرات آتے ہیں ، گرمیوں میں ڈائریا اور ہیضے جیسی بیماریوں سے نجات ملتی ہے جبکہ ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق فالسے میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی مائیکروبیئل خصوصیات پائے جانے کے سبب معدے کی صحت کے لیے یہ ایک موثر غذا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائے جانے کے سبب فالسے کے شربت کا استعمال یو ٹی آئی ( یورینری ٹریک انفیکشن ) کی شکایت میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر