Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹیکل 63 اے کی تشریح پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Now Reading:

آرٹیکل 63 اے کی تشریح پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سپریم کورٹ

آرٹیکل 63 اے کی تشریح پرنظرثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے عدالتِ عظمٰی میں درخواست دائرکردی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے معاملے میں نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ بارنے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق پیراگراف میں نظرثانی کرکے رائے واپس لی جائے۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کا منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلاف آئین ہے۔ سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔

سپریم کورٹ بار نے درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔

Advertisement

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر